سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی تائیکوانڈو کھلاڑی صباح عسیری نے مقابلوں میں واپسی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ وہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دہشت گرد حوثی گروہ کے حملے میں ہاتھ پر شدید زخمی ہو گئی تھیں۔ طلائی تمغہ جیتنے کے بعد گھر واپسی کا ان کا سفر اب صحت یابی کی جدوجہد میں بدل گیا ہے۔
قومی ٹیم اور الشباب کلب کی نمائندگی کرنے والی عسیری نے سعودی وزارت صحت کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے انٹرویو میں حملے کے خوفناک لمحات بیان کیے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے وقت وہ اپنے والد کے ساتھ جدہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے کا انتظار کر رہی تھیں۔
