اخبار عکاظ کے مطابق الجوف ریجن کی گورنری دومۃ الجندل کے باشندوں نے عروب سعود السراح کو سپرد خاک کر دیا، جو ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گرد حوثی گروہ کے حملے میں آنے والے زخموں کے باعث انتقال کر گئیں۔
ان کے والد سعود مناحی السراح نے اخبار کو بتایا کہ ان کی 23 سالہ بیٹی گزشتہ ہفتے کے روز اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ ہوائی اڈے پر الجوف واپسی کی پرواز کا انتظار کر رہی تھیں۔ ان کی 12 سالہ بہن بھی حملے میں زخمی ہوئیں اور ریاض میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
والد نے کہا: «ہم اللہ کی قضا و قدر پر اس کا شکر ادا کرتے ہیں۔»
