سعودی گزٹ کے مطابق رائل کمیشن برائے ریاض شہر نے ریاض میٹرو کے لیے 94 اضافی ٹرینیں خریدنے کے تقریباً 5.5 ارب ریال کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں، جس سے نیٹ ورک میں مسافروں کی گنجائش 60 فیصد بڑھ جائے گی۔ کمیشن نے منگل کو بتایا کہ ٹرینوں کی تعداد 183 سے بڑھ کر 277 ہو جائے گی اور ان کی فراہمی 2028 سے مرحلہ وار شروع ہوگی۔
اس توسیع کا مقصد ایکسپو 2030 ریاض اور 2034 فیفا ورلڈ کپ سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنا اور دارالحکومت بھر میں رہائشی، تجارتی اور تفریحی مقامات کی مسلسل ترقی کا ساتھ دینا ہے۔
