اخبار الشرق الاوسط کے مطابق دو سعودی وزرا نے پیر کو دارالحکومت ریاض پر دہشت گرد حوثی گروہ کے حملوں کی مذمت کی۔ وزیر اطلاعات نے حرمین شریفین کو نشانہ بنانے کو دہشت گردانہ طرز عمل قرار دیا اور کہا کہ مملکت میں زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔
اخبار کے مطابق دونوں وزرا نے کہا کہ حوثی ’بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی اصولوں کی کوئی پروا نہیں کرتے‘۔
