الشرق الاوسط اخبار کے مطابق ہٹاچی انرجی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بجلی کی ترسیل کے نیٹ ورک اور برقی رابطوں کی ترقی مملکت میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا کر رہی ہے۔
کمپنی ایسے وقت میں سعودی مارکیٹ میں اپنا دائرہ بڑھا رہی ہے جب مملکت بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے اور قابل تجدید توانائی کو گرڈ میں شامل کرنے کے لیے بجلی کے بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہی ہے۔
