انڈپینڈنٹ فارسی کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے اتوار کی صبح اعلان کیا کہ ہفتے کو دہشت گرد حوثی ملیشیا کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں 12 افراد جان سے گئے اور 309 زخمی ہوئے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں چار سعودی شہری اور بنگلہ دیش، فلسطین، امریکہ، مصر، اردن، شام اور سوڈان کے شہری شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ جلد فیصلہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایرانی حکومت کے حمایت یافتہ حوثیوں کی جانب سے سعودی شہری ہوابازی کے ڈھانچے پر حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے، جس پر متعدد ردعمل سامنے آئے ہیں۔
