سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب ریلوے (سار) نے ہفتے کو اعلان کیا کہ اتوار 11 اکتوبر کی علی الصبح قصیم سے مجمعہ کے راستے ریاض کے لیے دو اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
ٹرین نمبر 149 رات 12:30 بجے قصیم سے روانہ ہو کر 1:32 بجے مجمعہ پہنچے گی، 1:40 بجے وہاں سے چلے گی اور 2:58 بجے ریاض پہنچے گی۔ ٹرین نمبر 139 قصیم سے 1:30 بجے روانہ ہو گی، 2:32 بجے مجمعہ پہنچ کر 2:40 بجے چلے گی اور 3:58 بجے ریاض پہنچے گی۔
ریلوے نے ان سروسز سے سفر کے خواہش مند مسافروں کو اپنے سرکاری ذرائع سے ٹکٹ بک کرانے کا مشورہ دیا ہے۔
