سعودی عرب کے سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام نے آج اکتوبر کی امدادی رقم کے طور پر 3.1 ارب ریال ان مستفیدین کے کھاتوں میں جمع کرا دیے جن کی درخواستیں مکمل ہیں۔ پروگرام کی ایک سو ساتویں قسط میں اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے مستفیدین اور زیر کفالت افراد کی تعداد 9.9 ملین سے زیادہ رہی۔
پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل برائے ابلاغ عبداللہ الہاجری نے بتایا کہ آغاز سے اب تک مستفیدین کو مجموعی طور پر 293 ارب ریال سے زائد ادا کیے جا چکے ہیں، جن میں سابقہ قسطوں کے معاوضے کے طور پر دیے گئے 2.9 ارب ریال بھی شامل ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس قسط میں 72 فیصد مستفیدین کو امداد ملی اور فی خاندان اوسط امداد 1469 ریال رہی۔
الہاجری کے مطابق اس قسط سے فائدہ اٹھانے والے سربراہانِ خانہ کی تعداد دو ملین سے زیادہ ہے جو 84 فیصد بنتی ہے، جبکہ زیر کفالت افراد کی تعداد 7.5 ملین سے تجاوز کر گئی۔
