سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عسیر ریجن میں ان کشتیوں کے مالکان سے، جو 365 دن سے سمندر میں نہیں گئیں، کہا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 30 دن کے اندر علاقے میں اتھارٹی کی برانچ سے رجوع کریں۔ یہ مدت آج سے شروع ہو کر 11 نومبر تک جاری رہے گی۔
اتھارٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر استعمال شدہ کشتیوں کے معاملات نمٹانا، شہری منظرنامے کو بہتر بنانا اور سمندری سہولیات اور کشتیوں کے لیے مختص مقامات کے استعمال کو زیادہ مؤثر بنانا ہے۔
اتھارٹی نے زور دیا کہ مالکان مقررہ مدت میں رجوع کر کے ضروری کارروائی مکمل کریں، اور خبردار کیا کہ مہلت ختم ہونے تک رجوع نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ادارے قانونی طریقہ کار کے مطابق کشتیاں ہٹا دیں گے۔
