سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق حائل ریجن کے امیر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز نے اپنے دفتر میں "السعد" منصوبے کی کامیابیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے ریجن میں وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی شاخ کے ڈائریکٹر جنرل فریح العیاد، "حیاتی" سوشل کیئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عید الحصینی، حیاتی ڈے کیئر مراکز کے عملے اور منصوبے سے مستفید ہونے والوں سے ملاقات کی۔
امیر کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق منصوبے سے 41 افراد مستفید ہوئے، جن میں سے 8 کو ملازمت مل چکی ہے۔ اس کے علاوہ 15 ورکشاپس منعقد کی گئیں اور مرکز سے باہر 5 سرگرمیوں میں شرکت کی گئی۔
ڈاکٹر الحصینی نے منصوبے کی سرپرستی اور مرکز کے کام کی نگرانی پر امیر حائل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی ہدایات کا منصوبے کی کامیابی اور مستفیدین کو لیبر مارکیٹ کے لیے تیار کرنے میں بڑا کردار رہا۔


