سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری فہد السیف نے بتایا ہے کہ مملکت کے ابھرتے ہوئے معاشی شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری گزشتہ پانچ برسوں میں 162 فیصد بڑھ گئی، جبکہ مجموعی مستقل سرمایہ کاری میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔
پیر کو ریاض میں عالمی پیٹرولیم کانگریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں توجہ سرمایہ کاری کا حجم بڑھانے کے بجائے اس کے معیار اور پیداواریت کو بہتر بنانے اور معیشت کی مسابقت مضبوط کرنے پر ہوگی۔
