پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے اپنی سرزمین کے دفاع اور اپنی سلامتی، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے حق کی مکمل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

یہ موقف اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل سے اپنے خطاب میں پیش کیا۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اسلام آباد مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خطرات و حملوں کا مقابلہ کرنے اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے اس کے حق کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کشیدگی جاری رہنے کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کے حملے صرف سعودی عرب کی سلامتی کے لیے نہیں بلکہ پورے خطے کی سلامتی و استحکام اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کی حفاظت کے لیے براہِ راست اور سنگین خطرہ ہیں۔