سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی سے منسلک قوی پلیٹ فارم نے ایک درجہ بندی کا نظام واضح کیا ہے جس کے تحت اداروں کو ان کے ملازمین کی تعداد کے حساب سے سات زمروں میں رکھا جاتا ہے۔

چھوٹے اداروں کے دو زمرے اور درمیانے اداروں کے تین زمرے ہیں، جبکہ بڑے اور بہت بڑے اداروں کا ایک ایک زمرہ ہے۔

'چھوٹا (اے)' زمرے میں پانچ یا اس سے کم ملازمین والے ادارے شامل ہیں، جبکہ 'چھوٹا (بی)' زمرہ اس سے زیادہ ملازمین رکھنے والے اداروں کا احاطہ کرتا ہے۔