مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اندر روضہ شریفہ کی زیارت کے لیے مردوں اور خواتین کے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ ہر روز دونوں کے لیے دو دو مرحلے ہیں، جبکہ عام دنوں اور جمعہ کے اوقات میں فرق ہے۔ زائرین نسک ایپ کے ذریعے اپنی سہولت کا وقت منتخب کر سکتے ہیں۔

عام دنوں میں مرد رات 2 بجے سے نماز فجر تک اور صبح 11:20 بجے سے نماز عشاء تک زیارت کر سکتے ہیں۔ خواتین کے لیے وقت نماز فجر کے بعد سے صبح 11 بجے تک اور نماز عشاء کے بعد سے رات 2 بجے تک ہے۔

جمعہ کے روز مردوں کی زیارت رات 2 بجے سے نماز فجر تک اور صبح 9 بجے سے نماز عشاء تک ہوگی۔ خواتین کا پہلا وقت نماز فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک اور دوسرا نماز عشاء کے بعد سے رات 2 بجے تک ہوگا۔

زیارت کے لیے نسک ایپ پر پیشگی وقت لینا لازمی ہے، اور روضہ شریفہ روانہ ہونے سے پہلے بکنگ کی تفصیلات کی تصدیق کر لینی چاہیے۔