صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج ریکٹر اسکیل پر 5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار شہر سے 48 کلومیٹر شمال مغرب میں 25 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، اور اس کے جھٹکے خضدار، قلات اور سوراب کے مکینوں نے محسوس کیے۔
شدید جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں پر جمع ہو گئے۔ مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ مقامی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے اور صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔
