سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج الرٹ جاری کیا ہے کہ باحہ ریجن میں درمیانے سے موسلادھار بارش ہوگی جو اگلے بدھ تک جاری رہے گی۔

الرٹ میں باحہ شہر اور القریٰ، المندق، بلجرشی، بنی حسن، المخواہ، قلوہ، الحجرہ اور غامد الزناد کی گورنریٹس کے علاوہ ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

شہری دفاع نے سب سے احتیاط برتنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔