سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج مشرقی صوبے میں دھند کی لہر سے خبردار کیا ہے۔ دھند نے دمام اور ظہران شہروں کے علاوہ خفجی، جبیل، راس تنورہ، قطیف، الخبر اور العدید گورنریٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

دھند کے باعث شاہراہوں اور کھلے علاقوں میں افقی حدِ نگاہ کم ہو کر 3 سے 5 کلومیٹر رہ گئی ہے۔ مرکز کے مطابق یہ صورتحال صبح 8 بجے تک برقرار رہے گی۔