سعودی مرکزی بینک (ساما) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے "جیل الدفع الآجل" کمپنی کو "ابھی خریدیں، بعد میں ادائیگی کریں" (BNPL) کی سرگرمی کا لائسنس جاری کر دیا ہے، جس کے ساتھ مملکت میں لائسنس یافتہ فنانس کمپنیوں کی مجموعی تعداد 78 ہو گئی ہے۔
بینک کے مطابق یہ فیصلہ فنانس کے شعبے کی معاونت، مالی لین دین کو زیادہ مؤثر اور لچکدار بنانے اور مالی خدمات میں جدت کی حوصلہ افزائی کی کوششوں کا حصہ ہے، تاکہ مالی شمولیت بڑھے اور معاشرے کے تمام طبقات تک مالی خدمات پہنچیں۔
ساما نے اس بات پر زور دیا کہ صرف انہی مالیاتی اداروں سے لین دین کیا جائے جنہیں بینک نے لائسنس یا اجازت دی ہو۔ کسی ادارے کی حیثیت ساما کی سرکاری ویب سائٹ پر جانچی جا سکتی ہے۔
قسطوں پر خریداری کرنے والے مقیمین کے لیے یہ ہدایت خاص طور پر اہم ہے کہ کسی بھی BNPL ایپ یا سروس کو استعمال کرنے سے پہلے اس کے لائسنس کی تصدیق کر لیں۔
