سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے صوبہ تبوک کے شہر تبوک اور تیماء گورنری میں تیز ہواؤں کا انتباہ جاری کیا ہے، جن کی رفتار 40 سے 49 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

مرکز کے مطابق ان ہواؤں کے باعث افقی حدِ نگاہ کم ہو جائے گی اور یہ صورتحال شام 7 بجے تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔