ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو جمہوریہ لبنان کے صدر جوزف عون کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
گفتگو کے آغاز میں صدر عون نے مملکت اور اس کی اہم تنصیبات پر ہونے والے ان حملوں کی مذمت کی جو ان کے بقول اس کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
لبنانی صدر نے زور دیا کہ لبنان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے اور اس کی سلامتی، خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کے مقابلے میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔
