سعودی گزٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے کہا ہے کہ خام تیل کی رسد پر بڑھتے دباؤ اور عالمی توانائی منڈیوں کی مسلسل مشکلات کے باعث تیل کے ذخائر کو دوبارہ پورا کرنے میں لگ بھگ دو سال لگ سکتے ہیں۔
پیر کو ریاض میں عالمی پیٹرولیم کانگریس سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ کمپنی خام تیل برآمد کرنے کے نئے راستوں کا جائزہ لے رہی ہے اور بیرونی ذخیرہ گاہوں کو وسعت دے رہی ہے تاکہ رسد میں لچک آئے اور منڈی کے اتار چڑھاؤ اور رکاوٹوں کا بہتر مقابلہ کیا جا سکے۔
