سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج مکہ مکرمہ ریجن کی رہاط اور مدرکہ گورنریٹس کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید بارش کی وارننگ دی ہے۔
مرکز کے مطابق بارش کے ساتھ انتہائی تیز ہوائیں چلیں گی جن سے افقی حد نگاہ صفر ہو سکتی ہے، جبکہ ژالہ باری، سیلابی ریلوں اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔
مرکز نے بتایا کہ یہ موسمی صورتحال آج رات 9 بجے تک برقرار رہے گی۔
