سعودی عرب کے الباحہ ریجن کی العقیق گورنریٹ میں گزشتہ روز ’الباحہ تعلیمی میوزیم‘ کا افتتاح ہوا۔ میوزیم میں ایسی اشیا اور دستاویزات رکھی گئی ہیں جو مختلف ادوار میں تعلیم کے ارتقا کی داستان سناتی ہیں۔

میوزیم میں عام تعلیم کے پیش روؤں کے لیے ایک گوشہ مختص ہے جو تعلیمی میدان میں ان کی خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔ یہاں 1371ھ سے 1442ھ کے درمیان کی کتابیں، نیز مختلف کتب، رسائل اور اخبارات بھی موجود ہیں، جن میں صحافت اور اشاعت کے آغاز کی دستاویز کرنے والے اولین شمارے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ریکارڈ، اسناد اور تدریسی وسائل کے لیے الگ حصے ہیں، جبکہ ایک کلاس روم کا ماڈل ماضی کے تعلیمی ماحول اور جدید شکل تک اس کے ارتقا کو پیش کرتا ہے۔