سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق فرانس میں خادم حرمین شریفین کے سفیر ڈاکٹر فیصل بن سعود المجفل نے فرانسیسی جمہوریہ کے صدر ایمانوئل میکرون کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ یہ تقریب الیزے پیلس میں صدر کی جانب سے دیے گئے استقبالیے کے دوران ہوئی۔
اس موقع پر سفیر المجفل نے صدر میکرون کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا سلام پہنچایا اور فرانسیسی جمہوریہ کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر میکرون نے بھی خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کے لیے اپنا سلام بھیجا۔ انہوں نے دونوں دوست ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور انہیں وسیع تر افق تک لے جانے کی خواہش ظاہر کی اور سفیر کو ان کے فرائض میں کامیابی کی دعا دی۔

