سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو آج اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

گفتگو کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے اہم آبی گزرگاہوں میں جہاز رانی کی سلامتی اور آزادی کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو تقویت ملے۔

سمندری راستوں کی سلامتی تجارت اور رسد کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے یہ معاملہ خلیجی خطے میں رہنے والوں کے لیے بھی اہم ہے۔