سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ہیلتھ کلسٹر سے وابستہ کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کی ایک ماہر سرجیکل ٹیم نے عمر کی پانچویں دہائی میں موجود ایک مریض کے معدے کے دہانے اور غذائی نالی کے حصے سے مہلک رسولی کامیابی سے نکالی اور نظامِ ہضم کی تعمیرِ نو کی۔
آپریشن ہائبرڈ سرجری کی تکنیک سے کیا گیا، جو روبوٹک سرجری کی درستگی اور روایتی سرجری کو مریض کی حالت کے مطابق یکجا کرتی ہے اور سرجری کے نتائج کو بہتر بناتی ہے۔
مریض آپریشن کے چھٹے دن مستحکم حالت میں ہسپتال سے فارغ ہو کر صحت یابی کے لیے گھر چلا گیا، جو تیز صحت یابی کی مثبت علامت ہے۔ دنیا بھر کے ماہر مراکز میں غذائی نالی اور معدے کے بڑے آپریشنوں کے بعد ہسپتال میں قیام عام طور پر 8 سے 11 دن ہوتا ہے، جو مریض کی حالت، آپریشن کی نوعیت اور صحت یابی کے مطابق مختلف ہو سکتا ہے۔
سرجری کے بعد بہتر صحت یابی کے پروگرام (ERAS) کے اطلاق نے درد اور خون کے ضیاع میں کمی، سرگرمی کی جلد بحالی، زخم سے متعلق پیچیدگیوں میں کمی اور ہسپتال میں قیام کی مدت گھٹانے میں مدد دی۔
اس نوعیت کی جدید سرجری کی مقامی سطح پر دستیابی مکہ مکرمہ ریجن کے مریضوں کے لیے خصوصی علاج تک رسائی آسان بناتی ہے۔
