پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

دونوں وزرا نے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری بڑھانے پر بات کی اور مشترکہ معاملات پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے افتتاحی اجلاس کی استنبول میں میزبانی پر اپنے ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اجلاس میں طے پانے والی مفاہمتوں اور معاہدے کے دائرے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔