مشرقی بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ایک میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 17 افراد جاں بحق جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی بنگال کے وزیر اعلیٰ ادھیکاری نے بتایا کہ حادثے میں 17 افراد کی جان گئی اور 25 زخمی ہوئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 13 خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھگدڑ شدید رش کے باعث اس وقت مچی جب میلے میں شریک لوگوں کا ہجوم میلے کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارش سے بچنے کے لیے ایک بند مقام کی طرف جانے لگا۔