سعودی گزٹ کے مطابق مسک فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ مسک گلوبل فورم 2026 میں منعقد نہیں ہوگا۔ فاؤنڈیشن نے اس کی وجہ تنظیمی اور لاجسٹک چیلنجز بتائی جو تقریب کے مجموعی تجربے اور اثر کو متاثر کر سکتے تھے۔

پیر کو جاری بیان میں فاؤنڈیشن نے کہا کہ یہ فیصلہ رواں سال کے ایڈیشن کو درپیش مشکلات کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، اور وہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اپنے طریقہ کار کو بہتر بنانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ فاؤنڈیشن نے زور دیا کہ نوجوانوں سے اس کی وابستگی برقرار ہے۔