یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کی حمایت کرنے والے اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرونز اور کروز میزائلوں کے ایک خطرے کا سراغ لگایا ہے۔

ترجمان کے مطابق افواج اس خطرے کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں اور اس وقت اس سے نمٹنے کی کارروائی جاری ہے۔