مکہ مکرمہ ریجن کی رابغ گورنری میں بارڈر گارڈ کی تلاش و امداد کی ٹیموں نے ایک سعودی شہری اور ایک مصری مقیم کو بچا لیا، جن کی کشتی کھلے سمندر میں خراب ہو گئی تھی۔ دونوں کو ضروری مدد فراہم کی گئی۔
واقعے کے بعد بارڈر گارڈ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ساحل پر سیر کے لیے آنے والوں اور سمندر کا رخ کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ سمندری حفاظت کی ہدایات پر عمل کریں، روانگی سے پہلے کشتی کی حالت چیک کریں اور لائف جیکٹ پہنیں۔
ہنگامی صورت میں مدد کے لیے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشرقی صوبے میں 911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
