سعودی عرب کے قومی مرکزِ موسمیات نے آج مکہ مکرمہ ریجن کی گورنریٹس رہاط اور مدرکہ کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے دونوں علاقوں میں موسلا دھار بارش کی وارننگ دی ہے۔
مرکز کے مطابق بارش کے ساتھ انتہائی تیز ہوائیں چلیں گی جن سے افقی حدِ نگاہ صفر ہو سکتی ہے، جبکہ ژالہ باری، سیلابی ریلوں اور گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔
مرکز نے بتایا کہ ان شاء اللہ یہ موسمی صورتحال آج رات 8 بجے تک برقرار رہے گی۔
