یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ایک ڈرون کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
یہ اعلان اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کیا، تاہم بیان میں ڈرون یا اس کے داغے جانے کے مقام کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔
