قطر نے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گرد حوثی ملیشیا کے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حملے سعودی عرب کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور خطے کی سلامتی، شہریوں، شہری تنصیبات اور فضائی نقل و حمل کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

وزارت نے سعودی عرب کے ساتھ قطر کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت اپنی خودمختاری، سلامتی، علاقائی سالمیت اور مفادات کے تحفظ کے لیے جو بھی جائز اقدامات کرے گی، قطر ان میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی قطر کی اپنی سلامتی اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے اجتماعی سلامتی نظام کا لازمی حصہ ہے۔

قطر نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔