یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو الخرج گورنریٹ میں فضا ہی میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔

یہ اعلان اتحاد کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کیا، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔