سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے آج جاری انتباہ میں کہا ہے کہ الباحہ ریجن میں آئندہ بدھ (14 اکتوبر) تک درمیانی سے تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مرکز کے مطابق بارش الباحہ شہر کے علاوہ العقیق، القریٰ، المندق، بلجرشی، بنی حسن، المخواہ، قلوہ، الحجرہ اور غامد الزناد گورنریٹس اور ان سے ملحقہ علاقوں کو متاثر کرے گی۔
سول ڈیفنس کے محکمہ عامہ نے تمام شہریوں اور مقیمین سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط برتیں اور حفاظتی ہدایات کی پابندی کریں۔
