سعودی عرب کی طائف یونیورسٹی نے آج دوپہر 12 بجے سے حضوری کلاسز کو ’بلیک بورڈ‘ پلیٹ فارم کے ذریعے فاصلاتی تعلیم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ الحویہ میں واقع مرکزی کیمپس اور طائف گورنریٹ میں یونیورسٹی کے تمام کیمپسز پر لاگو ہوگا۔

یونیورسٹی کے مطابق یہ اقدام قومی مرکزِ موسمیات سے موصولہ معلومات کی بنیاد پر طلبہ و طالبات اور تدریسی و انتظامی عملے کی حفاظت کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ دوپہر 12 بجے کے بعد ملازمین بھی مروجہ قواعد کے مطابق گھر سے کام کریں گے۔

تاہم تربہ، الخرمہ اور رنیہ گورنریٹس میں یونیورسٹی کی شاخوں میں تعلیم اور ملازمین کی حاضری معمول کے مطابق جاری رہے گی۔