قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے بعد جدہ میونسپلٹی نے اپنے فیلڈ منصوبے فعال کر دیے ہیں۔ ٹیمیں اور مشینری تعینات کر دی گئی ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ بڑھا دیا گیا ہے۔

موسم کی پیشگی تیاری کے تحت میونسپلٹی نے 11 ذیلی بلدیات پر مشتمل 15 معاون مراکز کو مضبوط کیا، بارش کے پانی کی نکاسی کے موجودہ نظام کی مرمت اور صفائی کی اور پمپوں، آلات اور عملے کی تیاری کا جائزہ لیا۔

میونسپلٹی کے مطابق وہ قومی مرکز برائے موسمیات اور بحران و آفات کے انتظامی مرکز کے انتباہات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور شہریوں اور زائرین کی حفاظت کے لیے اپنے سرکاری ذرائع سے آگاہی پیغامات جاری کر رہی ہے۔