سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حج سکیورٹی فورسز برائے امور ٹریفک نے مشاعر مقدسہ میں غیر مجاز گاڑیوں کے داخلے پر پابندی پر عمل درآمد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ پابندی 5 ذوالحجہ کو رات 12:00 بجے سے شروع ہو کر 1447ھ کے 13 ذوالحجہ کے دن کے اختتام تک نافذ رہے گی۔ اس دوران صرف اجازت یافتہ گاڑیاں ہی ان علاقوں میں داخل ہو سکیں گی۔
حکام کے مطابق یہ اقدام وزارت داخلہ کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد مشاعر مقدسہ میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا، عازمین حج کی نقل و حرکت آسان بنانا اور حج سیزن کے دوران ہجوم کو منظم کرنا ہے۔
مکہ مکرمہ کے علاقے میں مقیم یا وہاں گاڑی کے ذریعے جانے کا ارادہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو چاہیے کہ ان تاریخوں کا خیال رکھیں اور بغیر اجازت نامے کے گاڑی مشاعر مقدسہ کی طرف نہ لے جائیں۔
