سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الاحساء میونسپلٹی (امانہ) نے اگست کے دوران 2146 ہیلتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے اور اپنی فوڈ اینڈ انوائرمنٹل سیفٹی لیبارٹری کے ذریعے 849 لیبارٹری ٹیسٹ کیے۔

ان ٹیسٹوں میں 449 مائیکروبائیولوجیکل ٹیسٹ، گوشت کے قابل استعمال ہونے کے 130 ٹیسٹ اور “وقایہ” پروگرام کے تحت حجام کی دکانوں میں جراثیم کش آلات کے 269 معائنے شامل ہیں، جبکہ ایک تحقیقاتی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔

فوڈ سیفٹی کے شعبے کی 4 خصوصی کمیٹیوں نے پبلک ہیلتھ سے متعلق اداروں کے 124 معائنہ دورے کیے، جن کے دوران دو ٹن ناقابل استعمال خوراک تلف کی گئی۔ اجتماعی رہائش گاہوں (لیبر ہاؤسنگ) کی نگرانی کرنے والی مستقل کمیٹی نے بھی 60 دورے کر کے اجتماعی رہائش کی ترقی کے قومی پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

میونسپلٹی نے پبلک ہیلتھ اداروں کے 1025 کارکنوں کو تربیت بھی دی اور 52 جامعاتی طلبہ کو لیبارٹری میں عملی تربیت فراہم کی۔

ریستورانوں، حجام کی دکانوں اور کھانے پینے کے مراکز میں کام کرنے والے بڑی تعداد میں پاکستانی اور دیگر تارکین وطن کارکنوں کے لیے یہ یاد دہانی ہے کہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ، کام کی جگہوں اور رہائش گاہوں کی باقاعدگی سے جانچ ہوتی ہے۔