سعودی مرکزی بینک (ساما) نے "سپلائی چین فنانس کی سرگرمی کے مسودہ قواعد" عوام، ماہرین اور دلچسپی رکھنے والوں کی رائے کے لیے پیش کیے ہیں۔ یہ مسودہ سعودی سینٹر فار کمپیٹیٹیونیس اینڈ بزنس کے "استطلاع" پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔
بینک کے مطابق یہ اقدام فنانس کے شعبے پر اس کے نگران اور ریگولیٹری کردار، مالیاتی شعبے کے استحکام و ترقی کی کوششوں، تجارتی شعبوں میں مالی لین دین کی کارکردگی بڑھانے اور مالی خدمات میں جدت کی حوصلہ افزائی سے جڑا ہے۔
مسودہ قواعد کا مقصد سپلائی چین فنانس اور اس میں ثالثی کی سرگرمیوں کے معیارات اور طریقہ کار طے کرنا ہے تاکہ مملکت میں اس شعبے کی ترقی ہو۔
آراء اور تجاویز 30 دن تک وصول کی جائیں گی، جس کے بعد ان کا جائزہ لے کر قواعد کی حتمی شکل منظور کی جائے گی۔
تجارت اور سپلائی سے وابستہ کاروبار چلانے والے مقیمین "استطلاع" پلیٹ فارم پر مسودہ دیکھ کر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
