یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان اسٹاف میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کے وہ 3 میزائل لانچنگ پلیٹ فارم تباہ کر دیے گئے ہیں جنہیں وہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی تھی۔

المالکی نے خبردار کیا کہ شہریوں اور شہری تنصیبات پر حوثیوں کے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بیان میں پلیٹ فارمز کے مقام یا کارروائی کے وقت کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔